(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سید فضل علی صدر پی ٹی آئی پی کے اور میاں شرافت ایم پی اے سوات پی کے ٹو تمام انتظامات بھرپور طریقے سے سرانجام دیئے اور کافی لوگوں نے جلسے میں شرکت کی،سید فضل علی نے ہمیشہ اورسیز پاکستانیوں کی آواز احکام بالا تک پہنچائی ہے،آج کے جلسے میں بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے بھی یہی درخواست کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر آگے بات کریں اور ان کو جو مسائل درپیش ہے ان کا حل نکالیں اور جو سعودی عرب سے پاکستان میں پھنسے ہوئے لوگ ہیں ان کے لئے کوئی لائحہ عمل بنائیں تاکہ وہ لوگ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔اس کے علاوہ اپنے علاقہ کے لیے ہم نے پاسپورٹ آفس کی درخواست کی جس پر وزیر اعلی نے حامی بھری اور کہا کہ یہاں پر پاسپورٹ آفس بھی بنایا جائے گا۔
اس کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کیا۔