پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب آفیشل الیکٹڈ عہدیداروں کی سفیر پاکستان سعودی عرب جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے ساتھ ملاقات 443

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب آفیشل الیکٹڈ عہدیداروں کی سفیر پاکستان سعودی عرب جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب الیکٹڈ باڈی ممبران کی سفیر پاکستان جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں صدر سعودی عرب مفتی عزیر ، سینئر نائب صدر بابر اکرم ، جنرل سیکرٹری چودھری نزاکت علی ، انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان سنی ، صدر دمام راجہ فرہاد,جنرل سیکرٹری دمام مزمل حسین شاہ,جنرل سیکرٹری جدہ اشفاق واحد،وئلفیر سیکرٹری جدہ عمران خان،سیکرٹری یوتھ راجہ گل زیب کیانی ،سیکرٹری لیبر آفیئر طلت محمود،ڈپٹی ویلفیر سیکرٹری رانا فیضی ،سیکرٹری فنانس وجاہت چوہدری،سکندر خان نے شرکت کی، سفیر پاکستان سعودی عرب سے تفصیلی ملاقات جس میں پاکستان کمیونٹی کے مسائل پر بات ہوئی۔ گزشتہ دنوں جو دو ڈوز ویکسین والوں کو سفر کی اجازت ملی اور ساتھ میں باقی لوگ جو سعودی عرب سے باہر پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان میں ویکسینیشن کروا چکے ہیں امید ہے ان کے لیے فلائٹس اسی مہینے کے آخر تک کھول دی جائیگی ۔سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تقریبا تین لاکھ پاکستانی پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں ان کا پورا بائیو ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے اور ان کی سعودیہ واپسی کے لیے سعودی حکام سے بات جیت جاری ہے ان لوگوں کی واپسی کے لیے سعودی وزارت صحت کو ایک پروپوزل پیش کیا گیا ہے کہ آپ پاکستان کے اندر لگنے والی ویکسینیشن کا ڈیٹا کسی بھی طرح تصدیق کر سکتے ہیں پاکستان میں ویکسین
ایک مربوط نظام کے تحت لگائی جا رہی ہے اس تجویز کو سعودی سیکرٹری وزارت صحت اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور جلد پاکستان کا وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے جس سے پاکستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے جلد ہی خوشخبری متوقع ہے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ امید کرتے ہیں کہ اس مہینے کے آخر پر فلائٹ کھول دی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں