پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان سے خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی صدر پروفیسر تقدیس گیلانی کی ملاقات۔ (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 254

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان سے خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی صدر پروفیسر تقدیس گیلانی کی ملاقات۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سردار تنویر الیاس خان کو آذاد کشمیر میں تحریک انصاف کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اسی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو پذیرائی دی اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا۔انشاء اللہ اقتدار کو نچلی سطح پر لانے کے لیے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت اور جلد سے جلد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے پروفیسر تقدیس گیلانی کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ان کی اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین کو ضلعوں، تحصیلوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اسی موقع پر سردارتنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی تنظیم کو نہ صرف ضلعوں، تحصیلوں اور یونین کونسلوں بلکہ پولنگ سٹیشنوں تک جلد سے جلد مکمل کر کے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ سے مشاورت کے بعد انکی بھی از سر نو تنظیم سازی کی جاے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ممبر اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ خواتین ونگ نے انتخابات میں پارٹی کے امیدواران کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ویژن کو گھر گھر پہنچایا ہے۔ خواتین ونگ متحد ومنظم ہو کر آئندہ بھی جماعت کو مستحکم کرنے اور خواتین کے مسائل حل کرنے میں اپنا جاندار کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں