246

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی مرکزی تنظیم نے پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدلکریم خان مرحوم کی پہلی برسی پر ایک تعزیتی ریفرنس رکھا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی مرکزی تنظیم نے پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدلکریم خان مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر عبدالکریم خان صاحب مرحوم کی پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی کی حدمات کو سلام پیش کرنے اور ان کی دعائے مغفرت کے لیئے ایک تعڑییتی ریفرنس کا اہتمام کیا اس پروگرام کے مہمان خصوصی عبدلکریم خان صاحب مرحوم کے صاحبزادے عبدالقادر خان صاحب تھے۔ جس میں سعودی عرب میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور محتلف سماجی تنظیموں اور کرکٹ کی دنیا کے بہت زیادہ نمائندوں نے شرکت کی اور عبدلکریم خان کی حدمات کو دل کی اتھا گہرائی سے سراہا گیا اور ان کے اسال ثواب کے لیئے دعا کی گئی اور اس موقع پر ان کی خدمات کے صلے میں ایک خوبصورت شیلڈ بھی پیش کی گئی جس کو ان کے بیٹے جو کے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری بھی ہیں انہوں نے وصول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں