اہم خبریںبین الاقوامیپاکستان

سانحۂ کارساز اور آغا سراج درانی مرحوم کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے تعزیتی تقریب کا انعقاد

مورخہ 17 اکتوبر 2025 پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سانحۂ کارساز (18 اکتوبر 2007) کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔

سعودی عرب الریاض رپورٹ عالم خان مہمند :پی این نیوز ایچ ڈی

مورخہ 17 اکتوبر 2025 پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سانحۂ کارساز (18 اکتوبر 2007) کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔

تقریب پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نےشرکت کی۔ تقریب کی صدارت پی پی پی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری ریاض ریجن، رانا عدیل اکبر نے انجام دیے۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن وقار عباسی نے سانحہ کارساز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ شہید کے جرات مندانہ کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں بہادری کا استعارہ قرار دیا۔ نیز اس عہد کا اعادہ کیا کہ پی پی پی کے شہید کارکنان کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیا جائے گا۔ اور پی پی پی اپنا مشن اس عزم کیساتھ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہمانِ خصوصی کے طور پر جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ و گلف رانا خالد نے اپنے اس سفر کی روداد بیان کی جو انہوں نے 2007 میں محترمہ شہید کیساتھ دوبئی سے پاکستان کیا۔ آپ نے کہا کہ آج بھی پی پی پی کو اسی جوش اور ولولے کی ضرورت ہے اور محترمہ شہید کے مشن کی تکمیل ابھی باقی ہے۔

تقریب میں پی پی پی ویمن ونگ مڈل ایسٹ کی جنرل سیکریٹری فرح احسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور سانحہ کارساز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں شرکت کے لیے جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سعودی عرب، سردار رزاق اور وائس پریزیڈنٹ سردار نصیر خان نے بھی اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر سینئر وائس پریزیڈنٹ پیپلز پارٹی ریاض ریجن، وسیم ساجد اور پی پی پی سعودی عرب کے ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد سفیر حیدر اور پی پی پی ریاض ریجن کے سیکرٹری اطلاعات احسن جمیل نے بھی شرکت کی اور اپنےخیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر سردار رزاق نے شہداء اور آغا سراج درانی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے