(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ناصر شاہ نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا، حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے، روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،