پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یونین کونسل 07 محلہ شاہو بوراہو میں یوسی کے سیکرٹری اطلاعات اختر بروہی کی رہائش گاہ آمد، 235

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یونین کونسل 07 محلہ شاہو بوراہو میں یوسی کے سیکرٹری اطلاعات اختر بروہی کی رہائش گاہ آمد،

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسی صدر محمد مٹھل چانڈیو اور جنرل سیکریٹری قاسم بلوچ کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی سربراہی کی، مختارکار علی چانڈیو سے ان کی اہلیہ، مختار علی جلبانی سے ان کی والدہ اور غلام حسین لغاری سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی
احمد علی چانڈیو سے ان کی والدہ اور وحید علی میرانی سے ان کے والد بخشل میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران جیالوں سے اپنے حلقہ انتخاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی، علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کی جانب سے بتائے گئے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں اگر پاکستان پیپلزپارٹی یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ روزگار دیتی ہے تو یہ محض دعوی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے،
سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس کا پبلک سروس کمیشن بند کرکے صوبے کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں،جس طرح ہم نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی تھی، ایسے ہی اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے، کل مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوامی شرکت ثابت کرے گی کہ قوم پی پی پی کے ساتھ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو موجودتھے اجلاس میں خورشید احمد جونیجو، ناصرشاہ، سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، گھنور خان اسران، نصیبہ چنہ، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ، جاوید نایاب لغاری ودیگر شریک تھےانور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو، کامران احمد اوڈھانو، شیر محمد لغاری، ماجد بروہی، سردار محمد نواز شیخ ودیگر اجلاس میں موجود تھے اجلاس میں سیمی فرحت سومرو، ریشماں جلبانی، اصغر علی کچھی، عبدالباری عباسی، علی گوہر سانگی، مٹھل سومرو، عبدالفتاح بھٹو، محمد علی بھٹو، مسرور راجپر و دیگر شریک تھے،محمد صفر بلوچ، مکٹو خان چانڈیو، خمیسو خان بروہی، نصیبہ بھٹو، سعید چانڈیو، منیر احمد ملگانی، محمد جوڑیل چانڈیو، اعجاز چانڈیو، علی رضا بروہی ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں