پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان 329

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تین سالہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کی تقریر پر ردعمل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عمران خان کی تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ہزاروں پاکستانیوں سے روزگار چھین لیا، امریکی صدر کی ایک فون کال کیلئے ترستے عمران خان نے تین سالوں میں پاکستان کو دنیا بھر میں تنہائی کا شکار کردیا، عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ۔۔ عوام اب جھانسے میں نہیں آئیں گے، میں سے شروع ہوکر میں پر بات ختم کرنے والے وزیراعظم کو کوئی بتائے کہ پاکستان کی ابتدا اور انتہا ہم عوام ہیں، تین سالوں میں پاکستان میں صرف مافیا کو فائدہ ہوا ہے، آٹا چور اور چینی چور ترقی کرگئے، عوام مہنگی دوا کیلئے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں بازاروں میں مہینے کا راشن خریدتے ہوئے بار بار اپنی جیب کو دیکھنے والا عام آدمی عمران خان کی کارکردگی کو اچھے طریقے سے سمجھتا ہے، عمران خان نے تین سالوں میں ملک کو تباہی کے اس دہانے پر پہنچادیا ہے کہ بحالی میں شاید ایک دہائی لگ جائے، حکومتی کارکردگی سرکاری افسران کی جھوٹی رپورٹوں سے نہیں بلکہ عوام کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ سے سامنے آتی ہے،عمران خان کے مشیروں نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر جو حکومتی کارکرگی تلاش کی ہے، عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی، وزیراعظم کو خود معلوم ہے کہ وہ ملک کو انتظامی لحاظ سے تباہ کرچکے ہیں مگر اپنی ضد اور انا کی وجہ سے وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں