(رپورٹ مہوش خان جرمنی ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پاک جرمن سفارتی تعلقات کو اس سال 70 سال پورے ہو گئے۔
اور ان ہی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستان نیوی کا جہاز کموڈور سید رضوان خالد کی سربراہی میں وزارت خارجہ کے مشن پر جرمنی کے تجاری شہر ہیمبرگ میں لنگر انداز ہوا ہے۔
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں لنگر انداز ہونے والا پی این ایس ذوالفقار روس سے ہوتا ہوا اتوار کو جرمنی پہنچا جہاں پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اور پاکستانی و جرمن میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو جہاز کے مختلف حصے دکھائے گئے۔
پی این ایس کی اگلی منزل الجیریا پھر سعودیہ عرب کے شہر جدہ سے ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔
1951 سے لیکر 2021 یعنی اس سال پاک جرمن دوستی کو ستر سال پورے ہونے پر اور ان ہی تعلقات کو بہتر بنانے اور مستقبل میں مزید بہتری لانے کے لئے پی این ایس ذوالفقار کو ہیمبرگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا کیا ہے۔
جہاں جرمن اور پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشن کے سربراہ کموڈور سید رضوان کا کہنا تھا کہ میں یہاں موجود پاکستانی و جرمن میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔پھر انھوں نے پی این ایس ذوالفقار سے متعلق آگاہی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آج اپنے اس مشن پر جرمنی کے خوبصورت شہر ہمبرگ میں موجود ہیں جہاں جرمن حکومت کی طرف سے ہمارا خوش دلی سے استقبال کیا گیا۔
یہ ستر سالہ تعلقات یقینا دونوں ممالک کے لئے نہایت اہم ہیں ساتھ ہی ساتھ خوشگوار بھی۔
ہمارے دو طرفہ تعلقات زندگی کے ہر شعبے کے لیے ہیں۔
جن میں سیاست ،معشیت، ماحولیات ،توانائ، تجارت،ثقافت ،تعلیم اور دفاعی معاملات شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی خیر سگالی کے سلسلے میں جرمن نیوی کا جہاز ستمبر کے مہینے میں پاکستان پہنچے گا۔
کموڈور رضوان نے میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور پی این ایس ذوالفقار کے اندرونی معاملات سے بھی آگاہی دی۔
جہاز پر عملے کے دو سو چالیس افراد سوار ہیں۔
پی این ایس ذوالفقار کو اس بار کورونا کی وبا کے باعث عام افراد کے لئے نہیں کھولا جاسکا۔