پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پارٹی کے خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی ملاقات ، 269

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پارٹی کے خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

امیر مقام نے برطانوی عدالت سے بریت کے فیصلے پر شہبازشریف کو مبارک دی.
پاکستان کے بعد برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں سے عوام اور پارٹی کارکنان کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں اللہ تعالی کے فضل وکرم سے الزام لگانے والے ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے پہلے سے بھی زیادہ محنت، توجہ اور جذبے سے پاکستان اور عوام کی خدمت کریں گے ہمارا راستہ روکنے کے لئے بنائی گئی جھوٹ کی دیواریں الزام لگانے والوں پر ہی گر پڑی ہیں 20 سال سے جو جھوٹ بولا جارہا تھا، اللہ تعالی نے اس کی حقیقت پوری دنیا پر آشکارہ کردی مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے، الحمداللہ : امیر مقام
عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نوازشریف سمیت پوری مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹ کے بیانیے کو کبھی قبول نہیں کیا،شہبازشریف نے امیر مقام کی آمد اور نیک تمناﺅں کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں