پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کوشاں اور ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہاہے ۔سپیکر چوہدری پرویز الہی 225

پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کوشاں اور ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہاہے ۔سپیکر چوہدری پرویز الہی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے فنگشنل ہونے پر مبارکباد دی اور ایوان کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین کرنے پر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا حصول آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائی اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہے ہندوستان نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے، صحت، تعلیم اور دہشت گردی جیسے مسائل پر اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ آزاد جموں وکشمیر کے پانچ رکنی پارلیمانی وفد میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی ریاض گجر،ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلام محی الدین، وزیر حکومت حافظ حامد رضا، یورپی یونین کے کوارڈینیٹر نصیر احمد اورچوہدری غلام حسین شامل تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے فنگشنل ہونے پر مبارکباد دی اور ایوان کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین کرنے پر چودھری پرویزالٰہی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی خصوصاً پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کوشاں ہے اور ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حصول آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور دہشت گردی جیسے مسائل پر اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی عوام بھارت کے پنجہ استبداد سے نجات حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ظلم اور جبر سے کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں و کشمیرکی موجودہ حکومت کشمیر کاز کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی اور آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔ سپیکر نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ 74 سال گزرنے کے باوجود استصواب رائے سے پہلوتہی کر کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے، کشمیریوں کی تیسری نسل غلامی کی زنجیروں سے آزادی کیلئے جدوجہدکرتے ہوئے جوان ہو گئی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیر ی جوان شہید ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر آزاد جموں و کشمیرکوپنجاب اسمبلی کے نئے ایوان اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں