Pakistan International School Riyadh 47

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ ریاض سعودی عرب کی قدیم ترین تعلیمی درسگاہ ہے

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ ریاض سعودی عرب کی قدیم ترین تعلیمی درسگاہ ہے۔ اس اسکول کا،آغاز باقاعدہ طور پر 1968 میں ہوا، اس ادارے کا شمار ریاض کے بڑے اور اہم اسکولوں میں ہوتا ہے۔ پاکستانی انٹرنیشنل اسکول ریاض کے نئے پرنسپل پروفیسر بدر منیر کی نئی تعیناتی ابھی حال ہی میں ہوئی ہے۔ اس ادارے میں علم حاصل کرنے والے بچے بچیوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 8 ہزار سے زائد ہے۔ اس اسکول میں بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کا نرسری تا 12ویں جماعت تک کا انتظام ہے۔ یہ اسکول فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض انگلش سیکشن “”PISES”” (ام الحمام )کے علاقہ میں بھی قائم ہے۔ سعودی عرب ریاض کے علاوہ دیگر شہروں جن میں جدہ، الخبر، طائف اور بریدہ میں بھی اسکول قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں