(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نمیبیا نے پہلی بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ،گروپ 2 میں شامل نمیبیا پوائنٹس ٹیبل پر 3 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئی جہاں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے نمیبیا کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں.پی سی بی آفیشل بھی ٹیم کے ہمراہ ڈریسنگ روم آئے اور نمیبیا کو سپر 12 تک پہنچنے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر سراہا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملے اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی جبکہ سیلفی بھی بنائی گئی.
#SpiritofCricket – Pakistan team visited Namibia dressing room to congratulate them on their journey in the @T20WorldCup#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/4PQwfn3PII
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2021
پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئی جہاں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے نمیبیا کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں پاکستان کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو ٹویٹ کی گیی