انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبکھیلملٹی میڈیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کرکٹ لیگ کا شاندار افتتاح

جدہ رپورٹ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی

جدہ رپورٹ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کرکٹ لیگ کا شاندار افتتاح، قونصل جنرل خالد مجید نے باولنگ کرا کے جبکہ لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے شارٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا نمائشی میچ میں پاکستان قونصل خانے جدہ کی ٹیم نے "پاکستان جرنلسٹ الیون” کو شکست دے دی.
جدہ: پاکستان کرکٹ لیگ (Jeddah Leg) کے گروپ میچز کے آغاز سے قبل ایک پُروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد تھے۔ اس موقع پر پاکستان قونصل خانے کے قونصل جنرل خالد مجید، پریس قونصل عرفان چوہدری، معروف سعودی بزنس ویمن اور میڈیا پرسن ڈاکٹر سمیرا عزیز سمیت متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ لیگ کے اسپانسرز بھی شریک ہوئے جن میں چوہدری شفقت، سردار نصر اقبال، انید احمد، شیراز، حاجی عثمان,عمران صدیقی اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کی نظامت احسن نصیر نے کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بعد ازاں قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

قونصل جنرل خالد مجیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحت مند رجحانات کو فروغ دیتی ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ قونصل خانہ ہمیشہ سے کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے، اور قونصل خانہ کی ٹیم کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اس مشن کے ساتھ سنجیدگی سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاوید میانداد کی شرکت اس لیگ کے لیے باعثِ فخر ہے، اور یہ لیگ نہ صرف ایک ایونٹ ہے بلکہ یہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، جوش و جذبے، اور حب الوطنی کی عکاس ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ سعودی عرب میں اس نوعیت کی لیگز کا انعقاد نہایت ضروری ہے تاکہ یہاں کرکٹ کو فروغ ملے۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ آئندہ ایسی لیگز میں پاکستان سے بھی کم از کم ایک کھلاڑی کو ضرور شامل کیا جائے تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو اور معیار میں بہتری آئے۔

کہا اس موقع پر معروف سماجی رہنما سردار نصر اقبال نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو نئی قونصل خانہ کی عمارت تعمیر ہو رہی ہے، وہ وہاں ایک مفت کرکٹ گراؤنڈ بنانے کی پیشکش کرتے ہیں تاکہ کمیونٹی کے نوجوانوں کو کھیل کی مزید سہولیات میسر آئیں۔
معروف سعودی بزنس ویمن اور میڈیا پرسن ڈاکٹر سمیرا عزیز نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ارگنائزر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے 2030 ورژن کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کا بھی نمائشی میچ کھیلا جا رہا ہے جس سے سعودی عرب میں خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا.
افتتاحی میچ میں پاکستان قونصل خانے جدہ کی ٹیم نے "پاکستان جرنلسٹ الیون” کو شکست دے کر نمائشی میچ اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر پاکستان جرنلسٹ الیون کے کپتان جہانگیر خان نےپاکستان قونصل خانے کی ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جلدی ہی انشاءاللہ ان سے ایک چیلنج میچ کھیلیں گےآخر میں ٹورنامنٹ کے آرگنائزریحییٰ اشفاق اور احسن نصیر نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل خالد مجید، پریس قونصل عرفان چوہدری، حاجی عثمان اور اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہ تھا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ اس طرح کے ٹورنامنٹ آرگنائز کراتے رہیں تاکہ سعودی عرب میں کرکٹ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے