پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی سعودی عرب کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 268

پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی سعودی عرب کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

جدہ رپورٹ(امداد حسین لک نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے کیا گیا جس کی سعادت چیئرمین کرسچن ویلفیئر سوسائٹی سعودی عرب پاسٹر پرویز یوسف نے حاصل کی نظامت کے فرائض جان گلزار نے سر انجام دیئے ۔ پاسٹر پرویز یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام پاکستانی بھائیوں کو جشن آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں پیارا ملک پاکستان دیا ہم سب کو اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان ریاض اور قونصلیٹ جدہ کا بھی شکریہ جو ہمیں تمام سہولیات سے نوازتے ہیں بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورمحمد بن سلمان کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ کمیونٹی کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچاتے ہیں سسٹر نسرین قیصر نے پاکستان کی محبت میں خوبصورت کلام پیش کیا سب پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک پیش کی مقررین میں سے سمبل،سائم،ریما گلزار،نعمان،عرفان،شکیل ،عقیل،کومل،سمسن،پینسی،شیرل،شازیہ،شمسہ،سمیرا،سنوبر،
،کرن،کومل طارق ،طارق مسیح،مارگیرٹ،شاہدہ سمسن،جوزف،رافل،اگسٹن اور ایمان زہرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان ،شان اور پہچان ہے ہمارا ملک پیار ملک ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں تقریب میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے ممبران فہد رفیق کھوکھر،حسن بٹ اور حافظ عرفان کھٹانہ نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر جشن آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی محبت ملی نغمے بھی پیش کئے گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں