پاک نیوز پوائنٹ کے صحافی زبیر خان بلوچ کی سید فضل علی صدر پی ٹی آئی پی کے 02 پی کے ٦٧ ایم پی اے پشاور ارباب وسیم اور میاں شرافت ایم پی اے سوات پی کے ٹو کے ساتھ ملاقات (سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ) 339

پاک نیوز پوائنٹ کے صحافی زبیر خان بلوچ کی سید فضل علی صدر پی ٹی آئی پی کے 02 کی ایم پی اے، پی کے 67 پشاور ارباب وسیم اور میاں شرافت ایم پی اے سوات پی کے ٹو کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پاک نیوز پوائنٹ کے صحافی زبیر خان بلوچ کی سید فضل علی صدر پی ٹی آئی پی کے 02 کی ایم پی اے پشاور ارباب وسیم اور میاں شرافت ایم پی اے سوات پی کے ٹو کے ساتھ ملاقات ہوئی،جس میں میاں شرافت نے بتایا کہ انکی حکومت ٹورازم اور لوگوں کی بہبود اور ترقی پر کام کر رہی ہے۔پی کے 2 میں کیڈٹ کالج کا قیام ہو یا بجلی کا گرڈ سٹیشن ہو یا روڈ سب کام کئے اور علاقہ کی ترقی پر زور دیا،تاکہ لوگوں کا فائدہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند سمجھتے ہیں ،ہم ہمیشہ اپنے اوورسیز پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے شکر گزار ہے جس طرح سے وہ پاکستان کی معیشت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہم الیکشن کا نہیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوچتے ہیں۔فوکل پرسن پی کے ٹو میاں آفتاب خان کا کہنا تھا کہ میاں شرافت علی نے علاقہ کے لوگوں کے لئے بہت کام کیے ہیں اور آج بھی کر رہیں ہیں ۔آخرمیں سید فضل علی میاں شرافت علی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت سعودی عرب سے آئے خاص مہمان زبیر خان بلوچ کے لیے نکالا اور مہمان نوازی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں