پاک میڈیا جنرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام سعودی عرب کے 9۱ ویں قومی دن کے موقع پر یوم الوطنی کی تقریب منعقد ہوئی 256

پاک میڈیا جنرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام سعودی عرب کے 9۱ ویں قومی دن کے موقع پر یوم الوطنی کی تقریب منعقد ہوئی

جدہ بیورو رپورٹ (امداد حسین لک،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب کا ۹۱ قومی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے سعودی بھائیوں کے جشن میں پاکستانی کمیونٹی سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں اسی مناسبت پاک میڈیا کے پلیٹ فارم سے منعقد تقریب سے چیئرمین جہانگیر خان ، صدر چودھری نور الحسن گجر ،بزنس کیمونٹی سے ملک محسن رضا ،تنویر خان ،چوہدری ناصر ،ملک شہباز اعوان ، شاہد گجر ،ملک مظفراعوان ،چوہدری ایاز ، چوہدری سمیع اللہ، رانا محبوب، انجم اقبال وڑائچ، پاک میڈیا کےنائب صدر ملک فہد رفیق کھوکھر، جنرل سیکرٹری ملک عدیل ریاض،جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ ،پریس سیکرٹری عاطف علی وٹو،حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی ہے دونوں برادر ممالک روز اول سے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۰ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے خصوصی عقیدت ہے یہی وجہ ہے کہ آج اس خوشی کے موقع پر ہم سب پاکستانی مل کر سعودی عرب کا قومی دن منا رہے ہیں تقریب کے اختتام میں سب نے ملکر کیک کاٹا اور کیمونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ۔۔۔ملک شہزاد نور کی جانب سے پاک میڈیا اراکین میں خوشی کے موقع پر کرکٹ کٹ تقسیم کی گئی جس پر پاک میڈیا نے انکا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں