Oxford Girls College Kotli Loharan Sialkot celebrates Iqbal Day 250

آکسفورڈ گرلز کالج کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں یوم اقبال کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

کوٹلی لوہاراں(کامران سلہری ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا کالج کی طالبات نے یوم اقبال پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال(رح) نے نوجوانوں کو اپنی شاعری سے بیدار کیا اقبال کی شاعری کو سلیبس کے اندر شامل کرنا چاہیئے تاکہ آنے والی نسل اقبال سے واقف ہو سکے اقبال نے پورے عالم اسلام کے لئے خود کو وقف کیا تقاریر میں نفیسہ ارشد،مہک رانی،عریشہ،فاخرہ اور مومنہ نے حصہ لیا اس موقع پر کالج انتظامیہ میں سے
سٹاف لیکچرارعفیفہ،فرخانہ،سعدیہ، وائس پرنسپل طاہرہ خلیل موجود تھی پرنسپل چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ نے کہا میرے کالج کی ہر طلبا میرا فخر ہیں میری اور میرے سٹاف کی تاحیات یہ کوشش جاری رہے گی کہ اپنے طالب علموں کو بہترین انداز میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے رہیں ۔تاکہ یہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں