پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن سعودیہ کی جانب سے واٹر ہینڈ پمپ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا 426

پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن سعودیہ کی جانب سے واٹر ہینڈ پمپ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پہلا واٹر ہینڈ پمپ ضلع بدین میں لگایا گیا جس سے تقریباً 35-40 گھروں کو صاف پانی کی فراہمی ہوگی.
پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن کے فاؤنڈنگ چیرمین انجینیر میاں زاہد خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھائیں گے اور مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کریں اور حصہ ڈالیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پسماندہ علاقوں میں واٹر ہینڈ پمپ جیسے مزید پروجیکٹس پر کام کریں گے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسکول, ڈسپنسری اور ایسے مزید ویلفیئر کام شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں