الیٹ لٹریچر سوسائٹی سعودی عرب کی جانب سے ادارے کے ‎رسالے الٹئینز ٹائمز کے تازہ شمارے کی تقریب رونمائ الخبر میں منعقد کی گئ 343

الیٹ لٹریچر سوسائٹی سعودی عرب کی جانب سے ادارے کے ‎رسالے الٹئینز ٹائمز کے تازہ شمارے کی تقریب رونمائ الخبر میں منعقد کی گئ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پروگرام کا انعقاد کلب کی میمبر شفق عمران نے کیا جس کا مقصد خواتین اور بچوں کے لۓ کچھ تفریحی ماحول فراہم کرنا تھا ۔
‎تقریب رونمائ کلب کی بانی جویریہ اسد نے کی اور تمام حاظرین کو شمارے کے مواد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شمارے کا مرکزی خیال ثّقافت اور تہذیب پر مشمل ہے جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے خواتین اور بچوں کے کالم شائع کئےگئے ہیں۔ یہ رسالہ سعودی عرب میں اردو اورانگریزی زبان میں شائع ہونے والا واحد رسالہ ہے جس میں تمام کمیونیٹیز سے خواتین اور بچے مصنفین اور کالم نگار اپنے خوب صورت خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس رسالے میں کالمز کے علاوہ کتابی جائزے، کھانوں کی تراکیب، کڈز کارنر، شاعری سے متعلق مواد بھی شامل کیا جاتا ہے۔ رونمائ میں کلب کی میمبرز اور مصنفین کے علاوہ کارڈینیٹرز صبا ادریس ، ثّنا عمر اور سمیرا ہارون نے شرکت کی ۔
‎تقریب کا ایک حصہ کلب کی جانب سے تقسیم اعزازات اور تحائف پر بھی مشمل تھا جس میں کلب کے یوتھ ونگ کے تمام بچوں کی حوصلہ افزائ کی گئ جنھوں نے گاہے بگاہے کلب اور سوسائٹی کی مختلف تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ثّنا عمر کی جانب سے لذیذ کیک بھی بچوں کو دیۓ گۓ۔ تقریب کو بارونق بنانے کے لئے مختلف نوعیت کے اسٹالز بھی لگاۓ گۓ ۔
‎تقریب میں مختلف کمیونٹیز کی جانب سے خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور منتظمین کی کاوشوں اور کلب کی سماجی اور تعلیمی میدان میں کی گئ خدمات کو بھر پور طریقے سے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں