اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ پاکستانی معثیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے- ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب محمود لطیف 409

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ پاکستانی معثیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے- ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب محمود لطیف

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

 پاکستانی معثیت میں زرمبادلہ کے ذریعے  نمایاں کردار ادا کرنے والے سمندر پار پاکستانی جو عرصہ دراز وطن عزیز پاکستان  سے دور زندگی گزار کر واپس پاکستان میں آئے اورلاہوری ریاضین کے نام سے گروپ تشکیل دیا جس کا مقصد پردیس سے آنے والے ہم وطنوں کی نہ صرف رہنمائی کرنا ہے بلکہ ایک دوسرے کی خوشی ، غم میں شریک ہونے کے لیے متحد ہو کر  پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے لاہوری ریاضین کے ممبران نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پروگرام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حدیبیہ فلور مل پسرور روڈ پر شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب محمود لطیف نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمود لطیف نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ پاکستانی معثیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ماحول سازگار ہے اور موجودہ حکومت تارکین وطن کے ہر طرح کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے  اقدامات اٹھا رہی ہے محب وطن لاہوری ریاضین کے ممبران نے ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب محمود لطیف کی آمد کر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی اپنے وطن سے  بہت محبت کرتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ کئی دہائیاں وطن سے دور گزار کر واپس پاکستان میں آکر سرمایہ کاری کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں