اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کی بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ کی شدید مذمت 282

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کی بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ کی شدید مذمت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے، حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی ہے، بجائے ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے، یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہو گا آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے، قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے، خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے یہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے، اپنے تین سالہ دور میں یہ حکومت 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں