میڈیا جرنلسٹس فورم کے فنانس سیکرٹری ثاقب احسان مغل کی سعودی عرب واپسی پر انکی والدہ کے ایصال ثواب کے پاک میڈیا کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فورم ممبران اور زمہ دران نے شرکت کی 312

میڈیا جرنلسٹس فورم کے فنانس سیکرٹری ثاقب احسان مغل کی سعودی عرب واپسی پر انکی والدہ کے ایصال ثواب کے پاک میڈیا کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فورم ممبران اور زمہ دران نے شرکت کی

بیورو رپورٹ جدہ(امداد حیسن لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اجلاس کی صدرات فورم چئیرمین جانگیر خان نے کی اجلاس میں ثاقب احسان مغل کی والدہ کی وفات پر فورم اراکین چئیرمین جانگیر خان ،صدر چوہدری نورالحسن گجر ،نائب صدر فہد رفیق ،جوائیٹ سیکرٹری حسن بٹ ،پریس سیکرٹری عاطف علی ووٹو ،سنئیر ایگزیکٹو ممبر ادعیہ وہاج اور سعودی میڈیا سے خدیجہ ملک ،سنئیر صحافی خالد گجر ،اور فہیم گلستان نے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کروائی گی اس موقع پر فورم اراکین نے اپنے خطابات میں ثاقب احسان مغل سے کہا کے دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپکے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور آپکی والدہ کی مغفرت کے لیے ہم سب دعا گوہ ہیں اللہ پاک انکی آنے والی منزلیں احسان کریں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ،اجلاس میں فورم کے دیگر زمہ دران عدیل ریاض ،حافظ عرفان ،عمر فاروق نے فون کال کے زریعے تعزیت کی اجلاس کے اختتام ہر ثاقب احسان مغل نے اجلاس میں شریک تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کے آپ سب لوگ اس مشکل وقت میں بھائیوں کی طرح میرے ساتھ کھڑے ہیں جس پر میں سب کا مشکور ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں