اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البرس کی وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ ) 266

اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البرس کی وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

اسپین کے وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان، وزارتِ خارجہ میں، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں پاک-اسپین وزرائے خارجہ مذاکرات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔
پاکستان اور اسپین، یورپی یونین اور کثیرالجہتی فورمز پر خوشگوار تعلقات رکھتے ہیں۔ اسپین یورپی یونین میں پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسپین یورپ کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ جوز مینوئل البرس کا دورہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر باہمی ہم آہنگی اوردو طرفہ قریبی تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

#Pakistan 🇵🇰 #Spain 🇪🇸 #AfghanistanCrisis

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں