Occupy mafia and action against petrol pumps 243

قبضہ مافیا اور پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کا سرکاری زمین پر ناجائز قابضین اور پٹرول پمپس کے پیمانہ جات و اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔لاکھوں روپے مالیت کی جگہ واگزار اور لاکھوں روپے پٹرول پمپس مالکان کو جرمانے بھی کئے گے
اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد طیب چوہدری نے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چار کنال اراضی واگزار کروا لی جسکی مالیت تقر یبا پندرہ لاکھ کے قریب بتائی جا رہی ہیں اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر طیب چوہدری نےمختلف پٹرول پمپس کو چیک کیا  ریٹ  زیادہ ہونے اور پیمانہ کم ہونے پر مختلف پٹرول پمپس کوایک لاکھ پچیس ہزار روپے  جرمانے عائد کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد طیب چوہدری کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری کرنے اور کم پیمانہ رکھنے والے عوام وملک کے دشمن ہیں ایسے افراد کے خلاف تادیبی قانونی کاروائیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں