انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

26 نومبر 2024 احتجاج کیس، سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے.

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان کی جانب سے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پانچ ملزمان کے وکلاء نے دس گواہوں پر جرح مکمل کر لی، تاہم دیگر گواہوں پر آج جرح نہ ہو سکی.

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی اب تک 28 سماعتیں ہو چکی ہیں اور علیمہ خان کی کنڈکٹ کے باعث کارروائی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے، لہٰذا عدالت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دینے کی استدعا کی گئی.

عدالت میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی جس پر پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست کے ساتھ لاہور میں زیرِ سماعت مقدمات کی کاز لسٹ منسلک نہیں کی گئی.
دلائل سننے کے بعد عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے.

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کر دی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے