Map Medical Center New Karachi organized 104

میپ میڈیکل سینٹر نیو کراچی کے زیرِ اہتمام ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے کے حوالے سے شوگر میں مبتلا مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

میپ میڈیکل سینٹر نیو کراچی کے زیرِ اہتمام ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے کے حوالے سے شوگر میں مبتلا مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا اس موقع پر میپ میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے شوگر کے مریض اور اس سے ہونے والی پیچیدگیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوگر میں مبتلا مریضوں کو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے اور اس کے لئے جہاں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے وہی پر روزانا کی بنیاد پر ورزش اور دواؤں کا استعمال بھی بہت ضروری ہے انہوں نے خاص طور پر جنک فوڈ کے خلاف اور وزن کو کم کرنے پر زور دیا اس موقع پر آنے والے مریضوں کے تمام ٹیسٹ جن میں شوگر بلڈ پریشر کولیسٹرول بی ایم ڈی اور ڈی پی این پی بھی فری کیے گئے اور آخر میں مریضوں میں شوگر فری کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے کیمپ میں آنے والے مریضوں اور انکے اہل خانہ نے میپ میڈیکل سینٹر کے اعلیٰ حکام اور خاص طور پر میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی صاحب کی خدمات کی بہت تعریف کی اور دعاء کی کے اللّٰہ تعالیٰ میپ میڈیکل سینٹر سے جڑے ہر شخص پر اپنا خصوصی کرم نوازی فرمائے آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں