کمرشل گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈرز موت کا سامان ہیں صرف اوگرا سے منظور شدہ سلنڈر استعمال کریں خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج کئے جائیں گے. ڈی ایس پی مقصود احمد لون 289

کمرشل گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈرز موت کا سامان ہیں صرف اوگرا سے منظور شدہ سلنڈر استعمال کریں خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج کئے جائیں گے. ڈی ایس پی مقصود احمد لون

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ مقصود احمد لون نے ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس طاہر محمود گوندل اور سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات کے ہمراہ ضلع بھر کے ٹرانسپورٹ اڈہ مینجرز سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں میٹنگ کی .
میٹنگ میں ڈی ایس پی مقصود احمد لون نے اڈہ مینجرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر کا استعمال موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں. اگر کسی گاڑی میں ایل پی جی یا غیر معیاری سی این جی سلنڈر لگا ہوا ہے تو اسے فوری طور پر اتار دیں، اپنی اور مسافروں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اوگرا کے مقرر کردہ ادارے سے منظور شدہ سلنڈر استعمال کریں اور گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی کو بھی یقینی بنائین.
انہوں نے مزید کہا کہ کل سے سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ ، پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹیمیں اڈہ جات اور شاہراہوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کریں گی اور غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے.اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ شہریوں کے سفرکو محفوظ اور آسان بنانے کیلیے پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں