انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ہے.
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ ریاستی اداروں کے بارے میں مبین بیانات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر درج کیا گیا ہے.




