اسلام میں کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں ہے 227

اسلام میں کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

داتا دربار لاہور کے مفتی رمضان سیالوی نے کہاہے کہ اسلام میں کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں ہے،ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے۔
تفصیل کے مطابق لندن میں جامعہ نور القرآن مسجد میں حبیب الرحمان کی جانب سے امن اور اخوت کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئےمفتی رمضان سیالوی نے کہا کہ ہمارے نبیﷺ کو مخالفین نے بہت مشکلات دیں لیکن انہوں نے کبھی کسی کو تکلیف نہیں پہنچائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن منیجر کے ساتھ ہونے والے واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، ہم نے اس واقعہ کو ہر فورم پر سختی سے مسترد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر معاشرے میں تفریق اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہم سری لنکن عوام اور متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں، ذمے داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں