(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ طاہر خورشید بھی اس موقع پر موجود تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی پی 38سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پراحسن سلیم بریار اور سلیم بریار کو مبارکباد دی سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے شفاف اور ایماندار امیدواراحسن سلیم بریار کو کامیاب کرایا۔
احسن سلیم بریار کی کامیابی ریاست مخالف بیانیہ کی شکست ہے-عثمان بزدار
ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے
پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔سیالکوٹ کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے سرخرو کیاہے۔ پی ٹی آئی کل بھی مقبول ترین جماعت تھی اور آج بھی مقبول ترین جماعت ہے-
احسن سلیم بریار جیسے نوجوان ایم پی اے پی ٹی آئی حکومت کا اثاثہ ہیں -عثمان بزدار نے کہا کہ احسن سلیم بریار کا پنجاب اسمبلی کا ممبر منتخب ہونا خوش آئند ہے-
پنجاب میں ترقی کی نئی او رپائیدار راہیں متعین کردی ہیں،اب کوئی روک نہیں پائے گا-عثمان بزدارجلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیم میں شمولیت باعث فخر ہے-
عوام کی خدمت اور ترقی کے لئے عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے- سیالکوٹ میں پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے- آپ کو سیالکوٹ کے دورے کی دعوت دیتے ہیں –