Indian girl Nafisa Attari arrested in UAE to celebrate Pakistan's victory 384

ایک انڈین لڑکی نفیسہ عطاری کو پاکستان کی جیت پر جشن منانے پر گرفتار کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے میں انڈیا اور پاکستان کے پہلے میچ کے دوران دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح نفیسہ عطاری بھی ٹی وی سکرین پر آنکھیں جمائے بیٹھیں تھیں.
شمالی انڈیا کے شہرادے پور سے تعلق رکھنے والی سکول ٹیچر نفیسہ نے پاکستان کو انتہائی ماہرانہ اور زبردست انداز میں 10 وکٹوں سے انڈیا کو شکست دیتے دیکھا.
مگر اس میچ کے کچھ دن بعد انھیں پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ اُن کا جرم ان کا واٹس ایپ سٹیٹس تھا جس میں انھوں نے پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کا جشن منایا تھا.
نفیسہ عطاری نے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس میں ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی تصویر پر “جیت گئے ہم جیت گئے” لکھا تھا.
ایک مقامی ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے اس پر معافی مانگی اور اس دوران وہ بظاہر اس پر پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔
ان کی پوسٹ کو ان کے ایک طالب علم کے والدین نے دیکھا اور دوسرے افراد کو فارورڈ کیا۔
یہ سٹیٹس وائرل ہونے کے بعد نفیسہ عطاری کو اُن کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا اور تعزیرات ہند کی دفعات میں سے ایک کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دفعہ ’قومی یکجہتی کے لیے متعصبانہ رویے‘ کو جرم قرار دیتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی نے مجھے میسج کیا “میرے سٹیٹس کا جواب دیتے ہوئے” اور پوچھا کہ کیا میں پاکستان کو سپورٹ کر رہی ہوں.چونکہ پیغام میں بہت سارے ایموجیز تھے اور ایک خوشگوار ماحول تھا،اس لیے میں نے ہاں کہہ دیا.
اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں پاکستان کی حمایت کرتی ہوں۔ میں ایک انڈین ہوں،مجھے ہندوستان سے پیار ہے.
ضمانت پر رہائی کے بعد، وہ اپنے شوہر اور چھوٹے بچے کے ساتھ گھر پر ہیں اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
ان کے وکیل راجیش سنگھوی نے کہا کہ پولیس نے جو کچھ کیا وہ بالکل غلط ہے.اگر کوئی غلطی کرتا ہے یا اگر آپ کسی کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے ہیں، تو یہ کوئی جرم یا ملک مخالف کام نہیں ہے.انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کا یہ عمل ’آئین اور ہمارے قوانین کے خلاف ہے.
سخت گیر ہندو قوم پرست تنظیم بجرنگ دل کے رکن راجیندر پرمار نے نفیسہ عطاری کی سٹیٹس کی بنیاد پر پولیس میں ان کے خلاف درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں