جدہ میں مقیم معروف و مقبول شاعر فیصل طفیل نے اپنی رہائش پر ایک شعری نشست سجائی۔ 352

جدہ میں مقیم معروف و مقبول شاعر فیصل طفیل نے اپنی رہائش پر ایک شعری نشست سجائی

رپورٹ(امداد حسین لک نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سینئر استاد شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکڑ نعیم حامد علی الحامد نے صدارت کی۔ مہمان خصوصی عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر نفیس عباسی تھے۔۔ممتاز ناظم تقریبات اور شاعر ناصر برنی نے نظامت کی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سعادت سید محمد مصطفی نے حاصل کی۔۔ شرکاء محفل نے فیصل طفیل کی ادب دوستی کو سراہتے ہوئے انہیں اس تقریب کے انعقاد پر سراہا۔شعراء کرام میں اردو گلبن کے صدر بزرگ شاعر مہتاب قدر
،زمرد خان سیفی،افسر بارہ بنکوی ،تاشفین سید،بدرالدین کامل،عمران اعوان اورسید فیضان شامل تھے جبکہ سید محمد فیصل اور محمد نعیم نے بھی شرکت کی۔
آخر میں میزبان فیصل طفیل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں