Muhammad Mubasher Anwar 197

معروف سماجی شخصیت اور مستقل کالم نویس “”بول کہ لب آزاد ہیں تیرے”” کے محمد مبشر انوار اور ان کے بھائی محمد فیصل انوار نے گزشتہ شب ریاض کی مقتدر، ادبی، سماجی، سیاسی، تعلیمی اور سفارتی اور صحافتی شخصیات کے اعزاز میں “”مرحبا ریسٹورنٹ “” میں ایک شاندار اور پر تکلف “”دعوت افطار ڈنر”” کا خصوصی اہتمام کیا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ ولید اعجاز اعوان

ریاض کے کہنہ مشق صحافی، معروف سماجی شخصیت اور مستقل کالم نویس “”بول کہ لب آزاد ہیں تیرے”” کے محمد مبشر انوار اور ان کے بھائی محمد فیصل انوار نے گزشتہ شب ریاض کی مقتدر، ادبی، سماجی، سیاسی، تعلیمی اور سفارتی اور صحافتی شخصیات کے اعزاز میں “”مرحبا ریسٹورنٹ “” میں ایک شاندار اور پر تکلف “”دعوت افطار ڈنر”” کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے امیر مولانا عبدالمالک مجاہد نے “”رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت”” کے ساتھ ساتھ “”لیلتہ القدر”” کی مقدس رات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہزار عبادات سے افضل ترین رات کا مقام رکھتی ہے، جو شخص اس رات میں صدق دل سے اپنے گناہوں سے توبہ کرے وہ اس کی خیر و برکت سے محروم نہیں کیا جاتا، شب قدر تیسرے عشرے کی 5 طاق راتوں میں سے تلاش کی جاتی ہے، عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ لیلتہ القدر ہزار راتوں سے افضل اور عظیم رات ہے، اللہ تعالی نے ہمیں انعام کے طور پر ایک ایسی رات عطاء فرمائی ہے، جسے “” لیلتہ القدر”” کہتے ہیں، اللہ پاک نے قرآن کریم کو “”لیلتہ القدر “” میں نازل فرمایا، “”شب قدر”” فضیلت و برکت اور آخر و ثواب میں ہزار مہینوں سے بہتر اور افضل بھی ہے، اس رات میں فرشتے اور روح الامین نازل ہوتے ہیں ، اور یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی لئے ہعئے ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ “”تقوی”” کا معنی ہے کہ نفس کو ہر قسم کی برائیوں سے روکنا اور اس کا سب سے بڑا ذریعہ “”روزہ”” ہے، یہ “”صبر”” کا بھی مہینہ ہے، اور صبر کا بدلہ جنت ہے، اس مہینے مومن کا رزق بھی بڑھا دیا جاتا ہے، ماہ صیام وہ مہینہ ہے کہ جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لئے راہنمائی، ہدائت اور حق و باطل میں تمیز کرنے کا بھی ذریعہ ہے، گویا رمضان اور قرآن کریم دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے، “”رمضان”” جسم ہے تو قرآن کریم “”روح”” ہے، اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس مہینہ کے طفیل ہماری تمام عبادات کو بھی قبول کرے، عبدالمالک مجاہد نے اس دنیا سے رخصت ہو جانے والے مرحومین کے ایصال ثواب اور ان کے بلند درجات، اور ملک کی بقاء سالمیت اور اتحاد و یگانگت، آپس کے اندرونی اختلافات کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا بھی کی، اور محمد مبشر انوار اور محمد فیصل انوار کے رزق میں اضافہ اور صحت و تندرستی کے لئے بھی خصوصی دعا کی،

اس یاد گار “”دعوت افطار ڈنر”” میں جن جن ریاض کی اہم شخصیات نے شرکت کی، ان کے آسماء گرامی، سفارت خانہ پاکستان ریاض کے رانا محمد معصوم، سہیل بابر وڑائچ، راو انجم ثاقب، توصیف خاور، جمعیت اہل حدیث ریاض کے مولانا عبدالمالک مجاہد، پرنسپل “”PISES”” محمد تنویر، گوہر رفیق، وسیم ساجد، چوہدری خادم حسین، منصور محبوب چوہدری، راشد محمود، ابرارالحق تنولی، انیس احمد مرزا، ارشد تبسم اعوان، زبیر خان بلوچ، اعجاز احمد طاہر اعوان، ولید اعجاز اعوان، انجینئر نوید الرحمن، کے کے پروڈکشن، امتیاز احمد (دنیا نیوز) اور سینئر صحافی وسیم خان شامل تھے۔

اس “”خصوصی افطار ڈنر “” کے اختتام پر میزبان محمد مبشر انوار اور محمد فیصل انوار نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اس طرح یہ خصوصی افطار ڈنر کی یادگار نششت نماز تراویح سے قبل ختم ہو گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں