محسن پاکستان تحریر: ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ ھائی کورٹ 351

محسن پاکستان تحریر: ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ ھائی کورٹ

پاکستان معرض وجود میں آیا تو اس کے لیے جدوجہد کرنے والے کو بابا قوم یعنی قائد اعظم محمد علی جناح کا لقب دیا گیا اور پاکستان کو تا قیامت قائم و دائم رکھنے والے کا نام تا قیامت یاد رکھا جائے کیونکہ وہ ایک صدی ہے اور وہ مرد قلندر ہے جس کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ہمیشہ کے لیے پاکستان کو قائم رہنے کی گنجائش بخشی۔ آج دس اکتوبر جب صبح آنکھ کھلتی ہے تو ایک خبر سننے کو ملی کے مرد قلندر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ میرے ذہن میں صرف پچاسی سال نہیں بلکہ ایک صدی آیا کہ آج ایک صدی ہم سے رخصت ہوگئی۔ ڈاکٹر صاحب کو جس طرح پاکستان کے لوگ پیار کرتے تھے ہمیشہ پیار کرتے رہے گے اور پھر کچھ دیر سرکار کی جانب سے اعلان ہوا کہ ان کا جنازہ باقاعدہ سرکاری اعزازات کے ساتھ کیا جائے گا اور ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا
چلے دیر آۓ مگر درست آۓ۔ آج میں بات تلخ نہیں کروں گا اس کی وجہ یہ ہے پاکستان کی فضا سوگوار ہے اور پاکستانی قوم شدید صدمے سے دوچار ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جو خدمات پاکستان کے لیے شائد ہی قائداعظم محمد علی جناح کے بعد ان کے علاوہ کسی اور کی ہو ایک نے پاکستان بنایا اور دوسرے نے پاکستان بچایا۔ سیاست دان تو ہمیشہ جھوٹے نعروں سے پاکستان کو بچاتے نظر آتے ہیں مگر جو مرد قلندر ہوتا ہے وہ ایسے کام بھی کر جاتا ہے اور صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ آج ان کے جنازے پر اتنی بڑی تعداد میں لوگ کی شرکت بھی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ واقعی وہ قلندر تھا واقعی وہ نیک شخص تھا۔ ۔ ۔
الله تعالٰی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
سب سے پہلے پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں