افغانستان میں سلامتی، استحکام اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 386

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے وزیر خارجہ نیویارک میں منعقدہ چھہترویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعدد فورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے
نیویارک میں قیام کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے.
وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں