(سٹاف رپورٹ اسلام آباد ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کرلیا، صدر مملکت کے منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کرلیا اور سینیٹرایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کےمنظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، کابینہ ڈویژن نےایوب آفریدی کےتقرری کی سمری صدرکو بھجوادی ہے۔
اس سے قبل زلفی بخاری اوورسیز وزارت کے معاون خصوصی تھے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سےاستعفی دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کامشیر برائے سفیران بنایا جائے گا۔
سینیٹرایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹربنایا جائے گا۔
264