مینار پاکستان واقعہ اصل حقائق سے پردہ اٹھ گیا,دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی نکلی 477

مینار پاکستان واقعہ اصل حقائق سے پردہ اٹھ گیا,دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی نکلی تحریر : زبیر خان بلوچ

چودہ اگست کے دن لاہو ر مینار پاکستان پارک میں ایک ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی اور غیر مہذب واقعہ پیش آیا جس کا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نوٹس لے کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کاحکم نامہ جاری کیا۔یہ افسوسناک واقعہ دو دن بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا کسی نے خاتون ٹک ٹاکر کی حمایت میں عورت کی آزادی کی خاطر کھل کر ان سے اظہار یکجہتی کیا کسی نے پاکستان کے وقار سے اس واقعے کو جوڑ کر حب وطنی کا ثبوت پیش کیا۔
‏15 اگست کو ٹک ٹوکر عائشہ اکرم نے انسٹاگرام پر تصویر لگائی اس میں وہ ٹھیک ٹھاک بیٹھی ہیں اور ایک سٹائل میں کبوتر کو آگے رکھ کر تصویر بنواتی ہیں اگر 14 اگست والا ڈرامہ نہیں تھا تو اگلے دن اسکو صدمے میں ہونا چاہیے تھا لیکن دو دن ٹھیک ٹھاک، ہٹی کٹی رہنے کے بعد 17 اگست کو ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہی کیوں سوگ میں آئی؟
ٹک ٹاکر متاثرہ خاتون اور ان کے ساتھیوں نے دو روز بعد اس واقعہ کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی یہاں تک کی اطلاعات ہیں کہ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والی مذکورہ ٹاک ٹاکر نے پولیس کو اپنے گھر کا ایڈریس بھی غلط بتایا یعنی سستی شہرت پانے کے لئے اس لڑکی نے کئی حدیں پار کر دی۔
فالورز بڑھانے کے چکر ہے بس تاکہ اشتہارات اور ٹاک شوز میں بلایا جائے اس پر انہوں نے یہ ڈرامہ رچایا۔اس سے پاکستان کو کتنی بدنامی اٹھانی پڑی یہ آپ انڈیا کا میڈیا اور ٹویٹر ٹرینڈ سے دیکھ سکتے ہیں۔جس طرح سے انڈیا نے اس کو اٹھایا اور ہمارے پاکستان کے کچھ لبرل حضرات اور کچھ صحافی حضرات میں بھی اس کو کوریج دی۔
ٹک ٹاک ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان نسل ٹیلنٹ کے نام پر غیر اخلاقی حرکات کرتے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ہر حد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔نوجوان نسل اس اپلیکیشن کے ذریعے آج بے نقاب یا یوں کہہ لیں کہ جتنی بے حیا نظر آنے لگی ہے شا ید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔اس بات کا مشا ہدہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔گزشتہ کچھ سالوں میں ٹک ٹک ایپ نے ایسی لا تعداد لڑکیوں اور عورتوں/نوجوانوں کو دنیا کے سامنے نیم برہنہ کردیا ہے جنہیں ان کے خاندان کی کسی عورت تک نے نہ دیکھا ہو،اور اس ایپ کی بدولت اب وہ نوجوان لڑکی اپنے آ پ کو نیم برہنہ حالت میں دنیا کے سامنے پیش کرکے سستی شہرت حاصل کر نے کی مذموم کوششوں میں مگن ہے۔
آخر میں تمام نوجوانوں سے ہاتھ جوڑ کر التجا ہے کہ اس بے ہودہ اور ننگے ناچ ٹک ٹاک ایپلیکیشن سے خود کو اور اپنے گھر والوں کو بچا کر رکھیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ تمام مسلمان بہن ،بیٹیوں کی عزت آبرو کی حفاظت فرمائے اور انہیں عقل سلیم بھی عطا فر ئے کہ یہ ہر گھنائونے عمل کا حصہ بننے سے محفوظ رہے،آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں