Written by Sultan Hussam Selection and sharing Fatima Qamar Pakistan National Language Movement 347

لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات لینے والے پاکستان کے جج عام آدمی کو سستا’ فوری انصاف نہ دے سکے

چ : فاطمہ قمر صدر’شعبہ خواتین پنجاب جاگو تحریک

لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات لینے والے پاکستان کے جج عام آدمی کو سستا’ فوری انصاف نہ دے سکے’ گریڈوں پر گریڈ لینے والے سرکاری افسر ملک کا نظم ونسق نہ دے سکے’ دفاعی بجٹ پر عیش کرنے والے جرنیل کشمیر کو آزاد نہ کرواسکے! عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیش کرنے والے مذکورہ بالا طبقات تو دنیاوی عیاشیوں میں دنیا کی نمبر ایک طاقت ‘ کو بھی پچھاڑ گئے! لیکن عوام کی حالت قیام پاکستان سے لے کر اب تک بد سے بد تر ہوتی گئ!
آاو نوجوانوں! اس کا حل سوچتے ہیں! اس ملک میں تم نے رہنا ہے! یہ تمہارا مستقبل ہے ! اس کی تعمیر و ترقی کے لئے پاکستان جاگو تحریک کا ساتھ دو!
تجزیہ کیا جائے تو ملک کی معیشت پر بوجھ تو وہ ادارے و شخصیات ہیں جو اربوں کی تنخواہیں تو لے رہی ہیں لیکن ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار صفر ہے!
ملک نے اگر کچھ ترقی تو مفلس’ کنگال’ بھوکی عوام کی خون پسینے کی کمائی کی بدولت ہے۔جو ان عیاش افراد کی عیاشیاں پوری کرتے کرتے خود مہنگائی’ لوڈشیڈنگ’ بدحالی ‘ بد انتظامی’ بد عنوانی کی چکی میں پس کر بستر مرگ پر پہنچ چکی ہے!
آئیں! اس بدحالی سے نکلنے کا کوئی حل سوچتے ہیں!
جن کو تم ووٹ دے کر اسمبلیوں میں پہنچا یا ہے انہوں نے ہی تو تمہیں اس حال میں پہنچایا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں