پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کی جانب سے سید علی گیلانی کی تدفین کے وقت بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت 288

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی درس گاہ سندھ مدرستہُ الاسلام کے بانی خان بھادر حسن علی آفندی کی برسی پر پیغام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خانبھادر حسن علی آفندی کو ان کی 126 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہےخانبھادر حسن علی آفندی نے سندھ مدرستہُ الاسلام کی شکل میں برِصغیر خصوصاً سندھ میں جدید تعلیم و شعور کی بنیاد رکھی خانبھادر آفندی کے اسی تعلیمی ادارے نے قوم کو قائداعظم کی شکل میں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا سندھ مدرستہُ الاسلام نے تحریک پاکستان کے لیئے سرکردہ رہنماوَں کی ایک کھیپ تیار کی، جن میں سر شاہنواز بھٹو سرفہرست ہیں صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران اس تاریخی ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا صدر آصف علی زرداری اس عظیم ادارے سے جذباتی تعلق رکھتے ہیں، کیونکہ حسن علی آفندی رشتے میں ان کے نانا ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورِ حکومت میں تعلیم کی ترویج کے لیِئے انقلابی اقدام اٹھاکر خانبھادرآفندی کے مشن کو آگے بڑھایا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیمی اداروں کا قیام پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں