پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہداء خیرپور ناتھن شاہ کے 38 ویں یومِ شہادت پر پیغام 252

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہداء خیرپور ناتھن شاہ کے 38 ویں یومِ شہادت پر پیغام

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی پی پی چیئرمین کا ایم آر ڈی کی جدوجہد کے دوران خیرپور ناتھن شاہ میں شہید کئے گئے 11 جیالوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پی پی پی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے جمہوریت کی خاطر جیالوں نے آمروں کی جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے، جلاوطنی بھگتی اور پھانسی کے پھندے چومے نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت کا مطالبہ کرنے پر ان کی بزرگ نسلوں کو کن مظالم کا سامنا کرنا پڑا آج نہیں تو کل، ہمیں بھی دیگر مہذب اقوام کی طرح عوامی حقوق کے لیئے جدوجہد کرنے والے ہیروز کے لیئے تعلیمی نصاب میں جگہ دینا پڑے گی سانحہ کے این شاہ کے شہداء عبدالغنی ابڑو، عبدالعزیز لاکھیر، نظام الدین نائچ، عبدالنبی کھوسو اور اللہ ورایو لانگاہ کو سلام،شہید شاہنواز کھوسو، حبیب اللہ لغاری، دیدار کھوکھر، ضمیر جاگیرانی، اعجاز کھونہارو اور منظور چانڈیو کو بھی سلام پیش کرتا ہوں شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں