وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات 263

وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملاقات میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے
وفد نے وزیرِ اعظم کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا.اسکے علاوہ آزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی
ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت
نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے.حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں