( رپورٹ :- میاں محمد عظیم مدینہ المنورہ ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
گزشتہ رات پی ٹی آئی مدینہ منورہ باڈی کا اجلاس یوتھ سیکرٹری رفیع الزمان کے گھر منعقد ہوا جس کے صدرات پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر نے کی ۔ اجلاس میں سینئر رہنما شیخ نورالامین، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، نائب صدر مبارک ذیب، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ڈپٹی جنرل سیکٹری محمد تحسین خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سرفراز علی اور دیگر ممبران جن میں اسد علی چیمہ، شیراز ندیم، شیخ اصغر علی، ولی زمان، محمد سراج اور محمد زبیر شامل تھے۔ صدر خواجہ زبیر نے نئے ممبر شیراز ندیم کو خوش آمدید کہا اور تمام ممبران کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مدینہ منورہ محمد یاسین خان نے پارٹی ایجنڈا اور آئندہ کے لائحہ عمل پارٹی ممبران کے سامنے پیش کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، تمام ممبران نے اپنا اظہار خیال اور تجاویز پیش کی۔
آخر میں پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے یوتھ سیکرٹری رفیع الزمان کی جانب سے تمام ممبران کو اعشایہ دیا گیا اور دعائیہ کلمات کیساتھ تمام آنے والے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
205