(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اہم اجلاس عباسی شہید ہسپتال کراچی میں صدر پی ایس پی ڈاکٹرز فورم اور میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر محمد نعیم کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں سئینر جوائنٹ انچارج عمران علی زیدی جوائنٹ انچارج فرید الدین بھائی جوائنٹ انچارج واصف حنیف بھائی رکن مرکزی کمیٹی اسداللہ بھائی مسعود بھائی جوائنٹ انچارج پی ایس پی ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر صفوان ملک اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے صدر فرخ بھائی عباسی شہید ہسپتال کے صدر ڈاکٹر ندیم عالم اور کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعیم نے تمام اراکین کو پاکستان خصوصاً کراچی میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی اور پیپلز پارٹی کے غیر جمہوری نظام حکومت پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد محرم الحرام کے بعد چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اس ظالمانہ ترز حکومت کے خلاف اعلان جہاد کریں گے اور ہمیں اس موقع کے لئے ابھی سے تیاری کرنی ہے تاکہ اس عوامی تحریک میں پی ایس پی ڈاکٹرز فورم اور میڈیکل ایڈ کمیٹی بھرپور حصہ لے۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارج ڈاکٹر صفوان ملک اور فرید الدین بھائی نے بھی اظہار خیال کیا۔