صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور ڈپٹی سیکرٹری او-آئی-سی مڈل ایسٹ چیپٹر عقیل آرائیں کی ملاقات 319

صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور ڈپٹی سیکرٹری او-آئی-سی مڈل ایسٹ چیپٹر عقیل آرائیں کی ملاقات

( رپورٹ : میاں محمد عظیم، مدینہ منورہ ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

گزشتہ شب ڈپٹی سیکرٹری او-آئی-سی مڈل ایسٹ چیپٹر عقیل آرائیں اور صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور ان کی ٹیم، جنرل سیکریٹری محمد یاسین خان, سینئر ممبر شیخ نور الامین, محبت شاہ انفارمیشن سیکرٹری کے درمیان مدینہ منورہ میں ملاقات ہوئی جس میں عقیل آرائیں نے صدر خواجہ زبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مدینہ منورہ میں انٹرا پارٹی الیکشن میں جیتنے پر اور خواجہ زبیر اور ان کی ٹیم نے عقیل آرائیں کو ڈپٹی سیکرٹری پی-ٹی-آئی او-آئی-سی مڈل ایسٹ چیپٹر مقرر ہونے پر مبارک باد دی….
ملاقات کے دوران صدر خواجہ زبیر نے عقیل آرائیں ڈپٹی سیکٹری بننے کے بعد پہلا مدینہ منورہ کے دورے پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی نگرانی میں او-آئی-سی مڈل ایسٹ چیپٹر کی تمام الیکٹد باڈیز کو مثبت انداز میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا لے کر چلیں گے جس پر عقیل آرائیں نے مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کے ان کی ہمیشہ سے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش رہی ہے اور آگے بھی رہے گی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جو بھی ان سے ہو سکے گا وہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے گفتگو میں اوورسیز پاکستانیوں کے مختلف مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی جن کو ترجیحی بنیادوں پر سفارت خانے اور پاکستان ہاؤس کے ساتھ مل کر حل کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا، ملاقات میں تمام سٹی الیکٹڈ باڈیز کی ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط اور وابستگی کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی مزید جشن آزادی 14 اگست کے پروگرامز کے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، اختتام پر تمام احباب نے کھانا تناول فرمایا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ ایک دوسرے کو رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں