(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بروہی برادری کے معززین کے وفد نے نوڈیرو ہاوَس لاڑکانہ میں ملاقات کی
عبدالرسول بروہی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد نے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا وفد کو مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ، پی پی پی ضلع قمبر شہدادکوٹ کے جنرل سیکریٹری دھنی بخش بروہی کے انتقال پر ان کے فرزند خیر محمد بروہی سے تعزیت کی
پیپلز ہاری کمیٹی ضلع قمبر شہداد کوٹ کے جنرل سیکریٹری مرحوم رحیم بخش بروہی کے انتقال پر ان کے فرزند سکندر علی بروہی سے ملاقات کی،سابق کاوَنسلر وڈیرہ گل محمد بروہی کے انتقال پر مرحوم کے بھائی نظر محمد بروہی سے تعزیت کی
فریال تالپور نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی،اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار اور پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اعجاز لغاری بھی موجود تھے