Maulana Ghulam Murtaza Attari 142

جامعہ مسجد انوار عطار گلستان جوھر بلاک 3 کراچی کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنے آج اپنے “”جمعہ کے خطبہ”” کے دوران کہا ہے کہ والدین کے حقوق العباد میں رشتہ داروں کا احترام اور عزت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں

کراچی /بیوروچیف/ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جامعہ مسجد انوار عطار گلستان جوھر بلاک 3 کراچی کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنے آج اپنے “”جمعہ کے خطبہ”” کے دوران کہا ہے کہ والدین کے حقوق العباد میں رشتہ داروں کا احترام اور عزت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں ، اور قرآن مجید میں تقریبا” 9 مقامات پر رشتے داروں کو ان کا حق دینے یا پھر ان کے ساتھ حق سلوک کو جوڑے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور باقاعدگی کے ساتھ رشتہ داروں کا حق ادا کرتے رہیں۔ مولانا غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ قرآن و حدیث میں رشتوں کا پاس رکھنے اور رشتے جوڑے رکھنے کی تلقین بار بار کی گئی ہے۔ ہمارا مذہب اور اسلام بھی رشتہ داروں کے ساتھ احسان، حسن سلوک اور اچھا برتاؤ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ رشتے دار تعلق توڑنا چاہے تو اس تعلق کو بچانے کی ہمیشہ اولیت کے ساتھ کوشش کی جائے۔ رشتہ داروں کی خوشی اور غم میں پورے خلوص کے ساتھ شرکت، خاندان کے افراد کو دائمی انس و محبت کی ڈور میں باندھے رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں