martyrdom day of Khalifa II Hazrat Umar Farooq 194

یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق عقیدت احترام سے منائیں گے

رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

حکومت سے مطالبہ ہے یوم شہادت عمر فاروق سرکاری سطح ہر منایا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ طاہر رضا قادری نے سمبڑیال میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں مذہبی منافرت و فرقہ ورایت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ان مقدس ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سیدنا فاروق اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہر شہر قرآن خوانی و محافل منعقد ہونگی۔گوجرانوالہ منڈیالہ وڑائچ میں آج شام عظمت فاروق اعظم کانفرنس ہو گی۔جسمیں علماء کرام حضرت عمر فاروق کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام اور عوام الناس نے شرکت کی۔اور پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری نے میزبانی و صدارت فرمائی اس موقع پر پاکستان سنی تحریک سیالکوٹ کے ضلعی صدر حافظ غلام مرتضٰی،تحصیل صدر محمد خالد قادری،محمد بلال ناصر،قاری سرفراز کیلانی، سٹی صدرسیالکوٹ محمد زوہیب قادری،پیر غلام بشیر نقشبندی،مفتی خالد محمود کیلانی ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں