(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ،خاتون وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثارکیوں نہیں؟ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔
دائر درخواست میں کہا ہے کہ دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ثاقب نثار کے خلاف بات عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش ہے۔
خاتون وکیل کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی دونوں کو توہین عدالت کے تحت سزا دی جائے۔