Mandi Madrasa Police Station Madrasa Police conducted a timely 267

منڈی مدرسہ تھانہ مدرسہ پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی،چند روز قبل اغواء ہونے والی عورت بازیاب، اور مغوی کے بھائی کے قتل کامرکزی ملزم سردار عرف سرداری گرفتار

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد ظفر بزدارنے لڑکی کے اغواہ کے دوران لڑکی کے بھائی کی مزاحمت پر قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلا ش کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم سردار عرف سرداری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دوران انٹیرو گیشن پولیس نے ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر مغویہ کو بازیاب کروا کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔مغویہ نے بتایا کہ ملزم سردار عرف سرداری نے مجھ سے زبردستی زیادتی بھی کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں